منگلورو3؍مارچ (ایس او نیوز)سٹی کرائم برانچ نے مصدقہ اطلاع کی بنیا دپراشوک نگر کے رہائشی علاقے میں چلائے جارہے ایک قحبہ خانے پر چھاپہ مارا اورجسم فروشی کے کاروبار میں ملوث 2ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
اوروا پولیس اسٹیشن کے حدود میں مارے گئے اس چھاپے کے دوران ارودھتی(۴۰سال)نامی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ مبینہ طور پرجسم فروشی کا دھندا چلارہی تھی۔اس کے ساتھی روی کمار (۴۱سال) کو بھی اسی الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمین کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ چھتیس گڑھ کے رہنے والے ہیں۔ملزمین کے قبضے سے اس کاروبار کے لئے استعمال ہونے والے موبائل فونس اور نقد 6,400/-روپے ضبط کیے گئے ہیں۔جسم فروشی کا شکار بنائی گئی دو خواتین کو بچالیا گیا ہے او ر انہیں خواتین و بچوں کے تحفظ کے لئے قائم محکمے کے حوالے کیا گیا ہے۔ سی سی بی ٹیم ملزمین اور ضبط شدہ اشیاء کو اگلی کارروائی کے لئے اوروا پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیاہے۔
اس چھاپہ ماری میں سی سی بی یونٹ کے انسپکٹر شانتارام، اوروا پولیس انسپکٹر کے ایم شریف، سب انسپکٹر کبل راج اور دیگر عملے نے حصہ لیا۔